حیدرآباد۔11 ستمبر (اعتماد نیوز) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا
کہ ہندوستان اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں
نے کہا کہ پاکستانی سرحد پر
ہبندوستان کی طرف سے پہلی گولی نہیں چلائی
گئی۔ انہوں نے سرحد میں امن و امان کے لئے پاکستان کے رینجرس کے ساتھ اجلاس
منعقد کیا۔ اس اجلاس میں ہند ۔ پاک سرحد پر امن و امان کے قیام پر زور دیا
گیا۔